ملک بھر میں کتابوں کی قیمت میں دوگنا اضافہ، ملک میں تعلیم مزید مہنگی ہوگئی

Published on April 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ملک بھر میں والدین کیلئے بچوں کی کتابیں خریدنا بھی مشکل ہوگیا، کاغذ کی قیمتیں بڑھنے سے مناسب قیمت پر کتابیں خریدنا ممکن نہ رہا۔دو ہزار کی کتابوں کا سیٹ آٹھ ہزار تک جا پہنچا ہے، بچوں کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر کتابوں اور کاپیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے والدین اور اساتذہ سبھی کو پریشان کر دیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے عوام کھانا پینا چھوڑ دے یا بچوں کو پڑھانا چھوڑ دے کیونکہ دونوں چیزیں ایک ساتھ تو ممکن نہیں رہیں۔والدین کے علاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے دکان دار بھی پریشان ہیں، پینٹ، پینسل ہو یا پاچ اور جیومیٹریاں، سب کی قیمت آسمان پر پہنچ چکی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes