اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں ،شوہر بیوی کا قاتل نکلا

Published on April 16, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

بالاکوٹ(یواین پی ) مانسہرہ پانو ڈھیری کے مقام پر چار بچوں کی ماں کو قتل کرنے والا اس کا اپنا شوہر نکلا،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ارشد خان کی نگرانی میں کامیاب تفتیش کے بعد ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا،تفصیل وواقعات کے مطابق پانچ روز قبل محمد شریف ولد گوہرالرحمان ساکن پانو ڈھیری نے مانسہرہ پولیس کو رپورٹ کیا کہ اس کی بیٹی کو کسی نامعلوم شخص نے کچن میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے قتل کردیا ہے،جس کی رپورٹ پر مقدمہ زیر دفعہ 302 درج ہو کر ملزم کی تلاش شروع کی گئی،مانسہرہ پولیس نے اپنے سینئر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد ارشد خان کی نگرانی میں مکمل مشاورت سے ہر پہلو سے تفتیش جاری رکھی،مقدمہ کی تفتیش سب انسپکٹر مظفر خان اور ان کی ٹیم نے کی اور ابتدائی شواہد سامنے آنے پرمقتولہ کے شوہر عظیم نامی کو شامل تفتیش کیا جس نے بروئے پولیس اقرار کیا کہ وہ پستول صاف کر رہا تھا کہ اچانک گولی لگنے سے اس کی بیوی جو کہ کچن میں کام کر رہی تھی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy