مسافر گاڑیاں اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ سے گریز کریں، ڈی آئی جی شاہد جاوید

Published on April 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 211)      No Comments

عید پر اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف موٹروے پولیس نے کریک ڈاؤن کا آغاز
اوکاڑہ( یواین پی/ شیخ ندیم شیراز )افسر تعلقات عامہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس نے آئی جی موٹرویز سلطان علی خواجہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی آئی جی شاہد جاوید نے پیٹرولنگ افسران کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنا قابل گرفت جرم ہے. ٹرانسپورٹرز ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں. زائد کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹر مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا لہذا مسافر گاڑیاں اوورلوڈنگ، اوور چارجنگ سے گریز کریں. انھوں نے مزید کہا کہ پیٹرولنگ افسران ٹال پلازہ پر الرٹ رہیں. کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیےقومی شاہراہ پر مخصوص پوائنٹس پر اضافی نفری اور اسپیشل سکواڈ تعینات کر دیا گیا. جبکہ ٹھوکر نیاز بیگ پر موجود گائیڈینس سینٹر پر خصوصی ڈیسک بھی قائم کیا گیا جہاں اپنی شکایات نوٹ کروائی جا سکتیں ہیں. ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دوران سفر معلومات، شکایات اور مدد کے لیے 130 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes