مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد

Published on April 21, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

ریاض (یواین پی) مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی عائد۔ اسلام کی دو سب سے مقدس مسجدوں میں رمضان کی عبادات کا اہتمام ہوگا مگر عبادت گزاروں کے بغیر۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے عالم اسلام کے لیے رنجیدہ کر دینے والی خبر آئی ہے جس کے مطابق مسلمانوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں واقع دو سب سے مقدس مساجد میں رمضان کے دوران اعتکاف پر پابندی ہو گی۔سعودی عرب میں دو مساجد کے امور کے ایوان صدر کا کہنا ہے کہ یہ دونوں مساجد جو دین اسلام کے سب سے پُر جوش/ مقدس مقامات سمجھے جاتے ہیں ان میں اعتکاف پر پابندی ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes