اوکاڑہ جی ٹی روڈ اختر آباد کے نزدیک نامعلوم رکشہ کو بچاتے ہوئے تیز رفتار بس کی کار کو ٹکر 7افراد ہلاک

Published on April 23, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز )جی ٹی روڈ اخترآباد کے نزدیک رکشہ کو بچاتے ہوئے تیز رفتاربس کی کار سے ٹکر 05 افراد موقع پر جاں بحق،02 افراد ہسپتال پہنچنے کے بعد جاں بحق اور ایک شخص شدید زخمی جبکہ ایک شخص کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ ریسکیو 1122 نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار بس براستہ جی ٹی روڈبوریوالہ سے لاہور جا رہی تھی کہ اختر آباد کے قریب سامنے جاتے ہوئے رکشہ والے کو بچاتے ہوئے بس نے سڑک کے درمیانی فٹ پاتھ کو کراس کیا اور مخالف سمت سے آتی ہوئی کار جو کہ لاہور سے پاکپتن جا رہی تھی کو ٹکر ماری۔ بس اور کار سڑک سے کھیتوں میں اتر گئے۔کار میں سوار 05 افراد موقع پر جبکہ 02 افراد ہسپتال منتقلی کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت نوید ولد مجید عمر 37 سال، ساجد ولد شریف عمر 23 سال ، مزمل ولد راشد عمر 10 سال، تہمینہ زوجہ ساجد عمر 25 سال، شمیم بی بی زوجہ شریف عمر 37 سال، انفال دختر ساجد سال عمر 03 سال،ایشا دختر ساجد عمر03 ماہ کے ناموں سے ہوئی۔ریسکیو 1122 نےتمام نعشوں اور بس سوار ایک شدید زخمی شخص کو موقع پر طبی مدد فراہم کرکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme