انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

Published on September 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 494)      No Comments

poوہاڑی( یواین پی)ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے ٹی ایم اے آفس وہاڑی میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید سپرنتنڈنٹ ویکسینیشن محمد اظہر بٹ، ٹی ایم او میاں محمد اظہر جاوید، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، مسلم لیگی راہنماء رانا طاہر محمود، سٹی کونسلرز شیخ جاوید کالا، محمد صادق کاشی، رانا فخر اسلام بھی موجود تھے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ایم این اے طاہر اقبال چودھری اور ڈی سی او علی اکبر بھٹی نے کہا کہ تین روزہ انسدادپولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں5لاکھ21ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے28ستمبر تک جاری اس مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر اور بس ویگن اسٹینڈز، ریلوے اسٹیشنزاور سرکاری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی ٹیموں کی کارکردگی اور مسائل کے بارے میں روزازنہ بنیاد پر شام کو اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا جبکہ 29اور30ستمبر کو ایسے بچے تلاش کر کے انہیں قطرے پلائے جائیں گے جو کسی وجہ سے پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہوں انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے اس لیے عوام بھی اپنے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے انہیں پولیو کے قطرے ضرور پلائیں

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy