جنگی قابلیت پر سابق آرمی چیف کا بیان درست پیش نہیں کیا گیا، آئی ایس پی آر

Published on April 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 41)      No Comments

بعض ہتھیاروں کے نظام اور جنگی قابلیت پر میڈیا میں بحث ہوئی، آئی ایس پی آر
راولپنڈی( یواین پی ) آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنگی قابلیت سے متعلق سابق آرمی چیف کا بیان سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آرمی کی انوینٹری میں موجود بعض ہتھیاروں کے نظام کی حالت اور ان کی جنگی قابلیت کے بارے میں میڈیا پر بحث ہوئی۔ سابق آرمی چیف نے مستقبل کے خطرات سے متعلق اپنے خیالات آف دی ریکارڈ انٹر ایکٹو سیشن میں میڈیا سے شئیر کیے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ اس سیشن کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ پاکستانی عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمیشہ اپنی آپریشنل تیاریوں اور جنگی قابلیت پر فخر کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنے ہتھیاروں، ساز وسامان اور جنگی وسائل کو تیار رکھا ہے اور رکھیں گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题