رائیونڈی شہزادے سولر پارک کے نام پر اہل بہاولپور کو کڑوڑوں کا ٹیکہ لگاگئے سلیم بھٹی

Published on May 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 343)      No Comments

unnamed
بہاولپور (یواین پی) رائیونڈی شہزادے سولر پارک کے نام پر اہل بہاولپور کو کڑوڑوں کا ٹیکہ لگاگئے۔قلیل مدتی منصوبے کے افتتاح کی آڑ میں کئے گئے نمائشی اخراجات سے اہل بہاولپور کی غریب بستیوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے فلٹریشن پلانٹ،بنیادی تعلیم اور صحت کے مراکز قائم کرکے یہی رقم ترقیاتی اخراجات پر خرچ کر کے عوامی فلاحی منصوبے مکمل ہوسکتے تھے۔شہزادوں کی تصاویر والے جھنڈے اور بورڈز لگا کر کونسی عوامی خدمت کی گئی ہے۔محمد سلیم بھٹی چیئرمین ڈسٹرکت اسٹیئرنگ کمیٹی بہاولپور و سیکریٹری انفارمیشن پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بہاولپور نے ان خیالات کا اظہار میاں برادران کے امروزہ دورہ بہاولپور پر میڈیا کے ارکان سے گفتگو کرتے پہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈی شہزادے ہمیشہ اہل بہاولپور کا استحصال کرتے چلے آرہے ہیں ۔بہاولپور شہر کی سڑکیں،گلیاں ،نالیاں اور پارک وسائل کی کمی کا رونا رو کر کھنڈرات میں تبدیل کئے جارہے ہیں۔تعلیمی مراکز اور طبی مراکز صحت تو درکنار ،بہاولپور میں قائم یونیورسٹیوں اور کالجز تک میں بھی نہ ہی اساتذہ کی کمی پوری کی جارہی ہے اور نہ تعلیمی سہولیات طلبہ کو فراہم کی جارہی ہیں۔اہل بہاولپور کو سوتیلی اولاد کی طرح ہر سہولت اور خوشی سے محروم کیا جارہا ہے ۔سلیم بھٹی نے کہا کہ ان حالات میں مایوسی اور محرومی کے شکار اہل بہاولپور اساں قیدی تخت لاہور دے کا نعرہ کیسے نہ لگائیں۔عوام کی مایوسی اور محرومی فرسٹریشن کے بعد انارکی کا روپ دھارنے لگی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اہل بہاولپور اپنے لئے الگ اور خود مختیار صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ انہیں اٹھارویں ترمیم کی روشنی میں نیشنل فنانس کمیشن کے مطابق ترقی کے لئے اپنا حصہ حاصل ہوسکے۔بہاولپور سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی بھی عوامی مسائل کا حل نکالنے کی بجائے اقتدار کے مزے میں عوام کو فراموش کرچکے ہیں۔ ان لیگی غاصبوں نے پچھلے 35 برسوں میں پنجاب کے طول وعرض پر حکمرانی کرنے کے باوجود عام کا خان چوسنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy