حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے متعلق سیمینار کا انعقاد

Published on April 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

ٹھٹھہ : (یواین پی/ حمیدچنڈ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے کہا ہے کہ محکمہ صحت ٹھٹھہ کی جانب سے 24 اپریل سے 30 اپریل تک حفاظتی ٹیکہ جات کا عالمی ہفتہ منایا جا رہا ہے، جس کا بنیادی مقصد بیمارویوں سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کی اہمیت کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں دربار ہال مکلی میں حفاظتی ٹیکوں کے اہمیت اور افادیت کے متعلق منعقدہ آگہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا – انہوں نے کہا کہ اس سال ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات مہم کا موضوع ’دی بگ کیچ اپ‘ رکھا گیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کے کورونا وباء اور دیگر آفات کی وجہ سے جو بچے حفاظتی ٹیکوں سے محروم رہ گئے ہیں اُن بچوں تک رسائی اور انھیں ویکسین لگا کر اُنکی زندگیاں محفوظ بنانا ہے۔ علاوہ ازیں اس ہفتے میں ہر سطح پر حفاظتی ٹیکوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ سرگرمیوں پر زور دیناہے تاکہ لوگوں کو بیک وقت اور ہر سطح اور ہر شخص کو صحت اور بہبود کی خدمات کو بہتر بنانے میں ویکسین کے کردار کو فروغ دیا جا سکے- اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن کہا کہ اس ہفتے کی اہمیت کے بارے میں ہر سال اپریل کا آخری ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتے کے طور پر منایا جاتا ہے جس میں حفاظتی ویکسینشن مہم چلائی جاتی ہے ، تاکہ 12 خطرناک بیماریوں سے بچا ؤکے لیے ویکسینیشن کی اہمیت اور افادیت کے بارے میں لوگوں میں شعور پیدا کیا جا سکے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے دو سال تک کے عمر کے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور ان کو 12 خطرناک بیماریوں جن میں تپ دق، پولیو، خناق، کالی کھانسی، تشنج، گردن توڑ بخار، ہیپاٹائٹس بی، دست و اسہال، نمونیا، ٹائیفائیڈ، خسرہ اور روبیلا شامل ہیں ان سے محفوظ رکھا جا سکے – سیمینار سے این اسٽاف افسر ڈاکٹر راجیش کمار ، ڈسٹرکٹ مینیجر یونیسف اعجاز احمد جاکھرو , امیونائیزیشن افسر ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر لائقہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے مستقبل کے معماروں کو محفوظ رکھنے کے لیے مہلک بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگوا کر انہیں صحت مند اور خوشگوار زندگی گزارنے کے قابل بنائیں – قبل ازیں سیمینار کو ضلعی فوکل پرسن ای پی آئی ڈاکٹر نظیر خواجه نے حفاظتی ٹیکوں کی جاری مہم کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی – اس موقع پر روینیو ، صحت ، تعلیم ، پولیس ، سوشل ویلفیئر مختلف محکموں کے افسران ، مختلف این جی اوز کے نمائندے ،سول سوسائٹی ، معززين ، والدین اور دیگر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی-

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes