ٹھٹھہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون کی زیر صدارت منشیات کی روکتھام متعلق اہم اجلاس

Published on April 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 95)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمیدچنڈ ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو کی زیر صدارت گھٹکہ، ماوا، مین پڑی و دیگر منشیات کی روکھتام کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید افتخار علی شاہ، ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناروٹیکس کنٹرول آفیسر محمد جمن میمن، ڈی آ‏ئی بی انچارج اے ڈی شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ انیس عباسی، اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو، مختیارکار گھوڑاباری ذوالفقار علی کوندھر، تاجر اتحاد کے صدر ڈاکٹر کامران اور جنرل سیکریٹری کامران غنی میمن اور معزز شہری حاجی خیر محمد بروہی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون منور عباس سومرو نے کہا کہ نشہ ایک لعنت ہے، ہم سب کو مل کر گھٹکہ، ماوا، مین پڑی و ديگر منشیات سمیت معاشرے کی ہر غلاظت کو صاف کرنا ہوگا تاکہ عام عوام باالخصوص نوجونوں پر غلط اثرات نہ پڑیں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کی روکتھام کے متعلق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے قلم 144 نافذ ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے کے مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ کھٹکہ، ماوا و دگر منشیات کا خاتمہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گھٹکہ، ماوا، مین پڑی اور دیگر منشیات نوجوانوں کو تباہ کر رہا ہے جس کی روکتھام کے لئے فوری طور پر بڑا کریک ڈائون شروع کریں اور اس ضمن میں ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے تاکہ گھٹکہ، ماوا اور دیگر منشیات میں استعمال ہونے والے را مٹیریل کی سپلائی کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گھٹکہ، ماوا اور دیگر منشیات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی شروع کی جائے تاکہ معاشری سے اس ناسور کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ ناروٹیکس کنٹرول آفیسر محمد جمن میمن نے بتایا کہ منشیات کی روکتھام کیلئے ایکسائز پولیس کی جانب سے کارروائیاں جاری ہیں اور اب تک کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے کیس داخل کئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید افتخار علی شاہ نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران گھٹکہ اور مین پڑی کے 162 کیسسز رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں جبکہ 330 میں سے 296 ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے 8277 کلو گرام گھٹکہ اور ماوا کے علاوہ 9629 کلو گرام مٹیریل بھی برامد کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes