حکومت کا بلوچستان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ

Published on July 30, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کوئٹہ (یواین پی) حکومت کا بلوچستان کی پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ، نولنگ ڈیم بلوچستان کے ضلع جھلس مگسی میں دریائے مولا پر تعمیر کیا جائے گا، ڈیم کی تعمیر کے آغاز کیلئے 28 ارب روپے مختلف کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں سستی بجلی کی پیداوار اور پانی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر ڈیموں کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے بدھ کے روز ایک اور ڈیم منصوبے کے آغاز کی منظوری دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے ضلع جھلس مگسی میں نولنگ نامی ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے بلوچستان میں پانی کے مسائل کافی حد تک ختم ہو جائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes