نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت پورے ملک میں (آج) عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

4
اسلام آباد ۔۔۔ نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت پورے ملک میں (آج) پیر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ تمام مساجد، امام بارگاہوں اور اولیاء اﷲ کے آستانوں پر محافل قرآن خوانی ہو گی۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی تقریب ’’ولادت حضرت امام حسینؓ‘‘ جس کا اہتمام مرکزی امام حسینؓ کونسل نے کیا ہے (آج) پیر کو تین بجے سہ پہر راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے ایک ہزار علماء مشائخ اور سکالرز شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات اور اتحاد امت‘‘ رکھا گیا ہے۔ مرکزی امام حسینؓ کونسل کی مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جس میں کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی کانفرنسیں اور سیمینار کراچی، لاہور، ملتان، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، گلگت، حیدرآباد، خیرپور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوادر میں بھی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme