لوگوں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے،چوہدری طاہر ملہی

Published on June 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

لاہور (یو این پی) معروف سماجی شخصیت طاہر اینڈ اسد انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹو چوہدری طاہر ملہی نے کہا ہے کہ مجھے مستحق لوگوں کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے خدا کی ذات کی طرف سے دئیے گئے مال میں سے خرچ کرنا بہت بڑی نیکی ہے ،اگر صاحب ثروت تمام لوگ اپنی دولت کا کچھ حصہ مستقل بنیادوں پر مستحق طبقات کے لئے مختص کر دیں تو شاید کوئی بھی غریب نہ رہے۔ خدا کے فضل سے ملنے والی دولت میں سے غریبوں پر خرچ کرنے سے یہ کم نہیں ہوتی بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے ۔ جو لوگ رب کائنات کی راہ پر خرچ کرتے ہیں انہیں ایسی ایسی جگہوں سے رزق ملتا ہے جس کا انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوتا انہوں نے کہا کہ غریبوں کی مدد کے ساتھ ساتھ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے دستر خوان بھی سجانے چاہیئے تاکہ اللہ کی خوشنودی حاصل ہوسکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog