شیخوپورہ کے گردونواح میں ہونے والی طوفانی بارش نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارگردگی کی قلعی کھول دی

Published on June 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

شیخوپورہ (یو این پی) شیخوپورہ کے گردونواح میں ہونے والی طوفانی بارش نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارگردگی کی قلعی کھول دی بلدیاتی اداروں سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے افسران نکاسی آب کے منصوبوں کے نام پر اربوں روپے مبینہ طور پر ہڑپ کر گئے ہیں مون سون کی پہلی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی سے شاہ کالونی محلہ مچھلی فارم رحمانپورہ ضلع کچہری جمیل ٹاؤن ہاؤسنگ کالونی معراج پورہ جوڈیشل کمپلیکس دفتر لیبر ویلفیئر دفتر لائیو سٹاک سمیت متعدد دفاتر نے ندی نالوں کی شکل اختیار کر لی شہر بھر میں درجنوں مقامات پر بارش کا پانی کھڑا ہو نے کی شکایات ملنے پر ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے واٹر ڈسپوزل کا معائنہ کیا اور کچہری سمیت متعدد مقامات سے پانی کے اخراج کی ہدایات جاری کیں۔ گاؤں کالوکے کے قریب بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے 5 کھمبے تیز آندھی اور بارش کے باعث گر گئے جبکہ درجنوں سائن بورڈ بھی زمین بوس ہوگئے گوجرانوالہ روڈ پر تیز آندھی اورطو فان سے بیسیوں درخت اکھڑ گئے جبکہ مختلف مکانات کی چھتیں گرنے سے 4 افراد زخمی ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme