بلدیہ چیئر مین منتخب ہو کر فاروق آباد کو ضلع شیخوپورہ کا ماڈل سٹی بنائیں گے۔چوہدری شبیر احمد گجر

Published on June 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) مسلم لیگ (ن) وفاق کی جماعت ہے نواز شریف جلد وطن واپس آکر اس کو لیڈ کریں گے،عمران خان اپنے کیئے کی سزا بھگت رہا ہے،تمام مسائل کا حل اسٹیبلشمنٹ سے مل کر ہی کیا جاسکتا ہے،ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے چئیرمین میونسپل کمیٹی فاروق آباد چوہدری شبیر احمد گجر نے کارنر میٹنگ کے دوران پارٹی ورکرز سے گفتگو کر تے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم فاروق آباد کی تعمیر وترقی کا عزم لیکر نکلیں ہیں اور شہر کی تمام محرومیوں کا حل نکالیں گئے اور اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنے شہر اور شہریوں کی خدمت کریں گے سیاست کو عبادت سمجھ کر شروع کیا ہے اور اس کے نتائج اللہ پر چھوڑ دیئے ہیں سابق ادوار میں شہر میں جتنے بھی صاحب اقتدار آئے ہیں ذاتی ایجنڈے کے تحت آئے ہیں اور مفادات سمیٹ کر چلتے بنیں ہیں جس وجہ سے فاروق آباد شہر آج تک محرومیوں اور مسائل کا شکار ہے،لوگ چاہتے ہیں کہ ایسے بندہ آئے جوحقیقی معنوں میں شہر کی فلاح اور بقاء کیلئے اقدامات کرے توہم انشاء اللہ اپنے شہرکے لوگوں کی توقعات اورامیدوں پر پورا اتریں گئے اور چیئر مین منتخب ہو کر اپنے شہر فاروق آباد کو ضلع شیخوپورہ کا ماڈل سٹی بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme