ضلع کونسل، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی حلف برداری کی تقریب

Published on June 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 99)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ), ٹھٹھہ ضلع کونسل، میونسپل اور ٹاؤن کمیٹیوں کے منتخب چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کی حلف برداری تقریب ضلع کونسل مکلی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ضلع کونسل کے چیئرمین کے لیے عبدالحمید پنہور، وائس چیئرمین کے لیے ممتاز علی جلبانی، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے چیئرمین کے لیے ادا محمد میمن، وائس چیئرمین کے لیے عبدالعزیز پکھیئڑو میمن جب کہ ٹاؤن کمیٹی مکلی کے چیئرمین کے لیے زین العابدین جیلانی اور وائس چیئرمین کے لیے سید فدا حسین شاہ سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر/ڈپٹی کمشنر غلام فاروق سومرو نے حلف لیا جبکہ ٹاؤن کمیٹی گھوڑاباری کے چیئرمین کے لیے محمد رمضان پنہور، وائس چیئرمین ممتاز علی شورو، ٹاؤن کمیٹی گاڑھو کے چیئرمین کے ليے محمد صدیق خاصخیلی اور وائس چیئرمین کے لیے غلام نبی میمن سے ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ کمشنر گھوڑا باڑی سید محمد علی شاہ نے حلف لیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، پیر غلام رحمانی جیلانی، غلام قادر پلیجو سمیت ضلع کونسل کے تمام منتخب اراکین پ پ رہنماؤں، کارکنوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی صادق علی میمن اور سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری و دیگر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے منتخب ہونے والے چیئرمینوں اور وائس چیئرمینوں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ تمام نو منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل اور ضلع کی تعمیر و ترقی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں گے۔ دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی گھارو کے چیئرمین کے لیے جام احسان جوکھیو اور وائس چیئرمین کے لیے میر بابو پنہور سے ریٹرننگ آفیسر/ اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو اقبال احمد تنیو نے اسسٹنٹ کمشنر آفس گھارو میں حلف لیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy