لندن ، منی لانڈرنگ کے شبے میں پاکستان ایم کیو ایم کے قائد گرفتار،بی بی سی

Published on June 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 321)      No Comments

007
لندن (یو این پی) برطانوی پولیس نے منی لانڈرنگ کے شبے میں پاکستانی سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے جلاوطن قائد الطاف حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق برطانوی پولیس ترجمان نے بتایا کہ شمال مشرقی لندن میں منگل کو صبح سویرے ایک گھر پر چھاپے کے دوران 60 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی شناخت کے بارے میں بتانے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی آپریشنز آفیسرز نے ان کی املاک کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے تاہم مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ الطاف حسین جو متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ ہیں اور پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی پر حکمرانی کر رہے ہیں، لندن میں جلاوطنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题