داتاگنج بخش ؒ آج بھی مخلوق خدامیں ظاہری وباطنی گنج (خزانے )تقسیم فرمارہے ہیں لاثانی سرکار 

Published on December 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 288)      No Comments

فیصل آباد (یواین پی)تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر وناظم اعلیٰ صوم وصلوٰۃ کمیٹی آل پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکار نے مرکزی لاثانی سیکرٹریٹ پر ’’داتاگنج بخش علی ھجویری ؒ ‘‘کے عرس مبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضورسیدنا داتاگنج بخش علی ھجویری ؒ آج بھی مخلوق خدامیں ظاہری وباطنی گنج (خزانے )تقسیم فرمارہے ہیں،آپ ؒ میرے بھی مرشد اورپیر دستگیر ہیں ، لاکھوں لوگ آپؒ سے آج بھی فیض یاب ہورہے ہیں۔پیر طریقت الطاف حسین نقشبندی نے کہاکہ ایسی ہستیوں کو باقی(اللہ تعالیٰ کی ذات اقدس جوہمیشہ باقی رہنے والی ہے) سے واصل ہوکرایسی دائمی بقا حاصل ہوجاتی ہے کہ ان کاذکربھی قیامت تک باقی رہیگا۔شہنشاہ چشت اہل بہشت کے ناموربزرگ سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ سمیت دیگر بڑے بڑے اولیاء اللہ آپؒ کی بارگاہ اقدس سے فیض ہوئے ،اس کے علاوہ آج بھی ہزاروں،لاکھوں لوگ فیض یاب ہورہے ہیں۔آپ ؒ کے دست حق پرغیر مسلموں کی کثیرتعداد مشرف بہ اسلام ہوئی۔آپ ؒ نے اپنی حیات طیبہ میں لوگوں کی کثیرتعداد کوجادوں گروں کی جادوگری سے نجات دلوائی اورباطل کوختم کرکے حق کابول بالاکیا ۔آپؒ کی دعاسے لاکھوں بے ادبوں کوادب کی سعادت ملی اوران کے دلوں میں اللہ ورسولﷺ کی محبت بھردی۔جب تک دنیا قائم رہیگی ،ان برگزیدہ اورانعام یافتہ بندوں کاذکرہوتارہیگا۔شرکائے محفل پاک کیلئے لنگر شریف کے وسیع انتظامات کئے گئے ،ملک وملت کی سلامتی اوراستحکام کیلئے خصوصی دعاکی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog