پاکستان تحریک انصاف کی کیفیت کبھی خوشی کبھی غم والی ہے؛ عبدالرزاق ڈھلوں

Published on June 28, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

سرگودھا (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کی کیفیت کبھی خوشی کبھی غم والی ہے ایک طرف دھمکیاں دیتے ہیں تو دوسری طرف منتیں کرتے ہیں قوم نے دیکھ لیا کہ ملکی دولت کو لوٹنے والے اس ملک سے کتنے مخلص ہیں اب وہ باہر جانے کیلئے پَر تول رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملکی ترقی‘ استحکام اور بقاء کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گی جس سے ملک و قوم کا فائدہ ہو دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کوشاں ہیں جس سے تحصیلوں کی سطح پر عوامی مسائل کے حل میں مدد ملے گی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ عوام کے مفادات کو ترجیح دی جائیگی اور عوام کو تمام سہولیات مہیا کی جائینگی جو سابقہ دور حکومت میں نہیں دی گئی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہی مسلم لیگ ن کا ماٹو ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy