ملک میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان

Published on July 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی)ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ دوسری جانب بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题