ڈپٹی کمشنرکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی اور ساؤتھ سٹی کا اچانک دورہ

Published on July 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ڈپٹی کمشنرکا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال سٹی اور ساؤتھ سٹی کا اچانک دورہ۔ انہوں نے ایمر جنسی وارڈ کے ساتھ ساتھ کارڈیک وارڈ،،پیڈز وارڈ،سرجیکل وارڈ،ایکسرے روم کا دورہ کیا ہسپتال میں داخل مریضوں سے ہسپتال کی جانب سے فراہم کی جانے والی ادویات اور علاج معالجہ اور تشخیص کے لئے دستیاب سہولیات سے متعلق پوچھا انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کے عمومی رویہ سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ادویات کی دستیابی اور تشخیصی سہولیات کے لئے تمام وسائل فراہم کر رہی ہے انہوں نے ڈاکٹر ز او ر پیرا میڈیکل سٹاف پر زور دیا کہ وہ مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھیں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدائیت کی کہ ہسپتال کے ہر شعبے میں ائیر کنڈیشنر چالو حالت میں ہونے چاہییں اور انتظار گاہ میں پنکھے ورکنگ کنڈیشن میں ہونے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کے لئے پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام بھی ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes