حضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ بمطابق7جولائی بروز جمعۃ المبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

Published on July 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)خلیفہ سوم، داماد رسول ﷺ سیدناحضرت عثمان غنیؓ کا یوم شہادت 18 ذی الحجہ بمطابق7جولائی بروز جمعۃ المبارک انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں فیصل آباد سمیت ملک کے تمام شہروں میں مختلف دینی و مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام جلسے، سیمینار اور دیگر تقریبات میں مقررین امیر المومنین سیدنا حضرت عثمان غنیؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور سخاوت و شجاعت پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے،جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں علماء کرام و خطیب حضرات شہادت سیدنا حضرت عثمان غنی ؓ پر خطاب کریں گے۔سیدناحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے 24 ھجری میں نظام خلافت کو سنبھالا،حضرت عثمان غنیؓ خلیفہ مقر ر ہوئے تو شروع میں آپ نے 22 لاکھ مربع میل پر حکومت کی. مختلف ممالک کو فتح کر کے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فوج کو جدید عسکری انداز میں ترتیب دیا۔حضرت عثمان غنیؓ حیاکا ایساپیکر تھے کہ فرشتے بھی آپ سے حیا کرتے تھے۔آپ عشرہ ُبشرہ میں سے ہیں جن کو رسول اللہ ﷺ نے دنیا میں جنت کی بشارت دی۔حضور نبی کریم ﷺ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سے بے حد محبت کرتے تھے۔حضرت عثمان غنیؓ نبی کریمﷺ کے دوہرے داماد تھے اور اسی سبب آپ کو ”ذوالنورین” کہا جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme