اوکاڑہ، دریائے ستلج سے بوڑھا شخص توڑی کی ڈھر کو پکرتے ہوئے ڈوب گیا

Published on July 17, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) دریائے ستلج میں تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر کے علاقے میں واقع رتیکی ڈھاری پر بوڑھا شخص توڑی کی ڈھر کو پکرتے ہوئے ڈوب گیاریسکیو ٹیم اوکاڑہ نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے بوڑھے شخص کی نعش کو نکال لیا۔بوڑھے شخص کی نعش کو باعزت طریقے سے کشتی کے ذریعے آبائی گھر میں پہنچا دیا گیا۔ڈوبنے والے شخص کی شناخت علی احمد ولد باغ علی کے نام سے ہوئی جس کی عمر تقریباً 70 سال کے قریب تھی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر ورثاء کے پاس پہنچے اور اظہار افسوس کیا۔ لواحقین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ اوکاڑہ کیسیلاب کے دوران اوکاڑہ اور بہاولنگرسے ملحقہ علاقوں میں جو امدادی سر گرمیاں کی ہیں ان کوخوب سراہا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes