مسلم کانفرنس ریاستی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے؛ راجہ رضوان نصیب

Published on July 19, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

کھوئی رٹہ (یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی مسلمانوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس نے 1932 میں ریاستی مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا تحریک آزادی کشمیر اور تحریک تکمیل پاکستان میں مسلم کانفرنسی کارکنوں کا موثر کردار ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے مسئلہ کشمیر پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی صورت حال مزید نازک ہو چکی ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی میں کوئی کمی نہیں آئی اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر کی عوام کی زبان کو طاقت کے وحشانہ زور سے بند کرنے کی ناکام کوشش کر رہی ہے ان حالات میں مسلم کانفرنسی کارکنان اور کشمیری عوام کی ذمہ داریاں اور بڑھ جاتی ہیں انہیں تحریک آزاد ی کشمیر کا علم بلند کرنے کے علاوہ آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کا تحفظ بھی کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy