فیصل آباد پولیس کی کارروائی،عدیل گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار اسلحہ ومال مسروقہ برآمد

Published on July 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد پولیس نے کارروائی کرتیہوئے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب عدیل گینگ کے 4 ڈاکو گرفتار نقدی، موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے کاروائی کرکے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب عدیل گینگ کے 4 ڈاکوؤں وسیم،سخاوت،عمر اور فاروق کو گرفتار کرلیا۔ملزمان تھانہ ٹھیکری والا اور گرد و نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث اور مطلوب تھے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 07 لاکھ نقدی،08 عدد موٹر سائیکل،03 پسٹل اور موبائل فونز برآمد کرلئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف دستیاب کریمنل ریکارڈ کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes