پیر کو عمران خان کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات متوقع

Published on January 30, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پیر کو چیف الیکشن کمشنرسردار رضاسے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے ، وہ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کو الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی اورانتخابی دھاندلیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع نے بتایاکہ رسمی رابطہ ہوا ہے تاہم ملاقات کے لیے باضابطہ درخواست نہیں کی گئی اور نہ ہی مصروفیات میں چیف الیکشن کمشنر سے عمران خان کی ملاقات شیڈول ہے جبکہ گذشتہ روز عمران خان پریس کانفرنس میں ملاقات کا اعلان کرچکے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog