خودکش بمبار بارڈر پار سے آ رہے ہیں؛خواجہ آصف

Published on February 15, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 231)      No Comments

2
اسلام آباد(یواین پی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خودکش بمبار بارڈر پار سے آ رہے ہیں، ان کی افغانستان میں پناہ گاہیں ہیں، ہمیں افغانستان کے ساتھ سرحدوں کو محفوظ بنانا ہو گا اور افغان مہاجرین کو واپس افغانستان جانا ہو گا۔ منگل کے روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پہلے سے بتایا گیا تھا کہ لاہور میں گورنر ہاؤس اور مظاہرے کی جگہ دھماکہ ہو سکتا ہے، خودکش بمبارنے ڈی آئی جی مبین کے بالکل پیچھے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈی آئی جی مبین نے کوئٹہ میں بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، اس لئے وہ دہشتگردی کی ہٹ لسٹ پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد بھاگ کر افغانستان چلے گئے ہیں اور افغانستان میں ان کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں وہ افغانستان سے آ کر یہاں حملے کرتے ہیں، افغانستان کی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی سر زمین پر کنٹرول رکھیں اور افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افغانستان کے ساتھ سرحد کو محفوظ بنانا ہو گا اور افغان مہاجرین کو بھی واپس افغانستان جانا ہو گا، ہم نے دہشتگردی کے خلاف تین سال میں بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، انہیں ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes