ایزی اردو، ’’ایزی پشتو‘‘ اور ’’ایزی سندھی‘‘ ایپلیکشین مفت دستیاب

Published on November 11, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان ڈیٹا مینجمنٹ سروسز سوفٹ ویئر کمپنی کے ہونہار نوجوانوں نے ایپلیکشینز’’ایزی اردو‘‘، ’’ایزی پشتو‘‘ اور ’’ایزی سندھی‘‘ بنا ڈالی اس سلسلے میں تفصیل سے بات چیت کرتے ہوئے کمپنی کے میڈیا کے پروڈیوسر اورڈائریکٹر طلال فرحت کے ساتھ سی ای او عارف حسام نے گفتگو میں بتایا کہ اس کی پروموشن کے سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ایزی اردو، سندھی اور پشتو ایپلیکشین کے بارے میں تاثرات ریکارڈ کرنے میں مصروف ہیں جسے لوگوں نے ان ایپلیکشینز کو عالمی سطح پرمثبت قرار دیا ہے اور وہ اسے اردو کی ترویج کے سلسلے میں پاکستان کی ایک بہت بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں جس کی عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے واضح رہے اس ایپلیکیشن کو عارف حسام، آصف حسام اور کاشف حسام سمیت چند نوجوانوں نے قلیل مدت میں تیار کر کے پاکستان کے نام کوبلند کیا ہے اس کی خاصیت یہ ہے کہ اینڈروائڈ سیل فون رکھنے والے حضرات با آسانی اپنی آواز ریکارڈ کر کے اپنے پیغامات کو اردو یا انگریزی حروف تہجی میں چند سیکنڈوں میں اپنے عزیزوں کو بھیج سکتے ہیںیا وہ اسے ایپلیکشین کے ذریعے ٹائپ کر کے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس میں وہ باآسانی رومن، انگریزی یا اردو میں لکھ اور پڑھ سکتے ہیںیہی نہیں بلکہ پاکستان کی دیگر زبانیں جن میں ’’پشتو‘‘ اور ’’سندھی‘‘زبان کو بھی ایزی طریقے سے با آسانی استعمال کیا جاسکتا ہے جو کہ پلے اسٹور سے با آسانی مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy