اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا واٹر پلانٹ پر چھاپہ، 750 لٹر پانی کی جعلی بوتلیں ضبط، ایف آئی آر درج

Published on July 27, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر خوراک کے نام پر جعلسازی کرنے والوں کیخلاف فوڈ سیفٹی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے شہزاد پارک میں جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا۔ معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔ غیر معیاری پانی شہر بھر میں سپر سٹورز اور کریانہ سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پانی کی بوتلیں اور پیکنگ مٹیریل ضبط کرلیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ جعل ساز مافیا کو عوام کی صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme