سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹنے سے 20 افراد جاں بحق،6 زخمی ہو گئے

Published on November 20, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

سکھر میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹنے سے 20 افراد جاں بحق،6 زخمی ہو گئے
موٹروے پولیس اور ریکسیو اداروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ٹرک کے نیچے دبے لوگوں کو نکالا
لاشوں اور زخمیوں کو خیر پور کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے
جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
حکام کے مطابق مسافر وین خیرپور سے سکھر جارہی تھی کہ دھند کی وجہ سے حادثہ پیش آیا
سکھر/خیرپور(یواین پی) قومی شاہراہ ہر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافروین پرالٹ گیا، خوفناک حادثے میں خاتون سمیت بیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق دھند اورتیزرفتاری کے باعث ہولناک ٹریفک حادثہ خاتون سمیت متعدد افراد کی جان لے گیا، خیرپور کی قومی شاہراہ پروارث گوٹھ کے مقام پر کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے، مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی۔حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی جبکہ رسیکیو اہلکاروں نے گاڑی کاٹ کر زخمیوں کو نکلا اور ایمبولینسز کے ذریعے سکھر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق مسافر وین گوجر سے سکھر جا رہی تھی ، حادثے سے ابتدائی شواہد جمع کر لیے ہیں، حادثے کے فورا بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے خیرپور حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنرکو زخمیوں کے علاج اور جاں بحق افراد کے ورثا کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نیحادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ڈپٹی کمشنرخیرپور نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ 20افرادجاں بحق اور 7زخمی ہیں، جاں بحق 19 افراد کا تعلق رانی پور اور ایک کا گھوٹکی سیتھا، محفوظ لوگوں میں7 سال کا بچہ بھی شامل ہے۔انھوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزدور اور پھل بیچنے والے تھے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy