فیصل آبادنئے گیس کنکشن پر لگائی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ

Published on August 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)دو سال سے نئے سوئی گیس کنکشن لگانے پر پابندی تاحال ختم نہ ہوسکی لاکھوں شہری درخواستیں جمع کرانے کے باجود نئے سوئی گیس کنکشن سے محروم ہیں اور انہوں نے وزیراعظم سے اپنی مدت ختم ہونے سے قبل نئے گیس کنکشن پر لگائی پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ذرائع کے مطابق 2021میں وزارت پٹرولیم کی جانب سے نئی پائپ لائن بچھانے اور سوئی گیس کنکشن کا اجراء روک دیاگیا تھا اور ابھی تک نئے گیس کنکشن لگانے پر پابندی ہٹائی نہیں جاسکی جس کے باعث ایک لاکھ سے زائد افراد نئے گھریلو گیس کنکشن کیلئے درخواستیں جمع کروانے کے باوجود سوئی گیس دفتر کا چکر لگالگاکر خوار ہورہے ہیں شہریوں کی بڑی تعداد نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی مدت ختم ہونے سے قبل نئے گیس کنکشن پر لگائی پابندی کو ختم کیا جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme