اوکاڑہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی واٹر پلانٹ پر چھاپہ ، معروف برانڈ کی جعلی بوتلیں برآمد

Published on August 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 719)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی/شیخ ندیم شیراز)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ انچارج عبدالعظیم ۔مس طاہرہ اور ان کی ٹیم نے نے جعلسازی کا ایک اور منصوبہ ناکام بنا دیا۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا فیصل محمود کالونی کینال روڈ پر واٹر پلانٹ پر چھاپہ کے دوران 1000 لٹر پانی کی جعلی بوتلیں، آر او پلانٹ ضبط، مالکان کیخلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ جعل سازی کرنے پر واٹر پلانٹ کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ معروف برانڈز کے نام سے جعلی بوتلوں میں پانی کی فلنگ کی جارہی تھی۔ پیکنگ کے اوپر غلط پتہ اور لیبلنگ کی گئی تھی۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم نے جعلی پانی کی بوتلیں ضبط کرکے فیکٹری کو بند کردیا۔خوراک کے نام پر جعل سازی کرنے والے انسانی صحت کے دشمن ہیں۔ غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کیا جارہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes