بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے، ویرات کولی

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

نئی دہلی (یو این پی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کولی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے بارے میں کہا ہے کہ ’بابراعظم تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا، عماد کے ساتھ میرا پہلے ہی سے رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابراعظم تم سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔ویرات کولی نے بتایا کہ ’اس کے بعد بابراعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابراعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا‘۔ویرات کولی کے مطابق ’بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی اس حقیقت کے باوجود کہ اب وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے جو تمام فارمیٹ میں کا شاندار کھلاڑی ہے۔سابق بھارتی کپتان کے مطابق ’بابراعظم نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابراعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے‘۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy