بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز

Published on July 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,904)      No Comments
01
بورے والا (یو این پی)برصغیر پاک و ہند کے اولین صوفی بزرگ حضرت بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ کے عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز بدھ مورخہ 9جولائی 2014کو قصبہ دیوان صاحب میں ہو گیا عرس مبارک کے پہلے روز ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ نے چادر چڑھائی انہوں نے کہا کہ حضرت بابا حاجی شیر دیوان چاولی مشائخ نے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے خدمات انجام دیں عرس مبارک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لوگوں کی کثیر تعداد قصبہ دیوان صاحب پہنچ رہی ہے عرس مبارک کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر موقع پر پہنچے اور فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کا جائز لیا ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy