ضلعی محکمہ کھیل نے جشن آزادی کی تقریبات کو ملی جوش و جذبہ سے منانے کا اہتمام کیا ہے مسرت شاہین

Published on August 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

وہاڑی (یواین پی) ضلعی آفیسر کھیل مسرت شاہین نے کہا ہے حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی محکمہ کھیل نے جشن آزادی کی تقریبات کو بھر پور ملی جوش و جذبہ سے منانے کا اہتمام کیا ہے اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی طرف مائل کرنے کے لیے یوم آزادی کے حوالہ سے مختلف کھیلوں کے مقابلے کروائے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 76ویں جشن آزادی کے موقع پر کرکٹ،ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن،والی بال،کبڈی، فٹ بال،ٹگ آف وار اور تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے جاری ہیں اور نوجوان جوش وجذبہ سے ان مقابلوں میں شریک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہاڑی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ قومی ہاکی اور کرکٹ ٹیموں میں وہاڑی کے نوجوانوں نے عالمی سطح پر کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد وطن عزیز سے اظہار محبت، اسکی ترقی اور خوشحالی میں کردار ادا کرنے کا عزم ہے اور آزادی کے 76 سالہ عظیم سفر میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور جدوجہد آزادی کے ہیروز کی خدمات، قربانیوں کو خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرنا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes