نگراں وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب

Published on August 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)نگراں وزیراعظم نے اپنی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔شمشاد اختر نے وزارت خزانہ اور سرفراز بگٹی نے وزارت داخلہ کی اہم ذمے داریاں سنبھال لیں، جلیل عباس جیلانی کو وزارت خارجہ کی اہم ذمے داری دی گئی ہے۔لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ انور علی حیدر وزیر دفاع، گوہر اعجاز تجارت، ڈاکٹر ندیم جان صحت اور انیق احمد مذہبی امور کے وزیر مقرر کئے گئے ہیں۔مرتضیٰ سولنگی وزیر اطلاعات، مصور و اداکار جمال شاہ کو ثقافت اور احمد عرفان کو قانون کا قلم دان سونپ دیا گیا۔سرفراز بگٹی کے پاس انسداد منشیات اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارت بھی ہوگی، انور علی حیدر کے پاس ایوی ایشن کا اضافی قلم دان بھی ہوگا۔عمر سیف آئی ٹی اور خلیل جارج انسانی حقوق کے وزیر ہوں گے، وفاقی کابینہ میں سولہ وزیروں کے علاوہ چھ معاونین خصوصی اور تین مشیر بھی شامل ہیں۔گزشتہ روز نئی نگراں کابینہ سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا تھا، نگراں وزیرا‏عظم انوار الحق کاکڑ بھی تقریب میں شریک تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog