چینی ثقافت کی ایک طویل تاریخ ہے، چینی صدر

Published on August 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 153)      No Comments

تاریخ کی بہترین وراثت ایک نئی تاریخ تخلیق کرنا ہے، شی جن پھنگ
بیجنگ (یواین پی) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چینی ثقافت کی ایک طویل تاریخ ہے اور چینی تہذیب وسیع اور گہری ہے۔ صرف چینی تہذیب کی تاریخ کو جامع طور پر سمجھ کر ہی ہم چین کی بہترین روایتی ثقافت کی تخلیقی تبدیلی اور اختراعی ترقی کو مزید مؤثر طریقے سے فروغ دے سکتے ہیں، جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یکم ستمبر کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 17 ویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے “ثقافتی وراثت اور ترقی “۔ مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ ثقافت اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کر سکتے ہیں. مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تاریخ کی بہترین وراثت ایک نئی تاریخ تخلیق کرنا ہے، اور انسانی تہذیب کا سب سے بڑا احترام انسانی تہذیب کی ایک نئی شکل تخلیق کرنا ہے۔ ہمیں اپنے دور کی ایک نئی ثقافت تخلیق کرنے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی اور چینی قوم کی جدید تہذیب کی تعمیر کرنی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes