سندھ حکومت کا ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانون کا مسودہ تیار

Published on October 17, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 283)      No Comments

کراچی (یواین پی) کراچی سرکاری ونجی دفاترمیں کام کرنے والے ہوشیارہوجائیں کیونکہ اب سندھ حکومت نے ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانون کا مسودہ تیارکرلیا۔سندھ حکومت نے ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانون کا مسودہ تیارکرلیا، جس کے مطابق خواتین کوہراساں کرنا، جنسی تشدد کرنا، بری نظرسے دیکھنا، انجانے میں آنکھ مارنا اورموبائل فون پرپیغام بھیجنے والا بھی قانون کی گرفت میں آئے گا۔تنخواہ ومراعات روکنے کی سزائیں بھی شامل اورچھیڑ چھاڑ کرنے والے مردوں کی ترقی وانکریمنٹ روکنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ خواتین ہراساں کیے جانے کی صورت تحریری شکایت کرسکیں گی جب کہ صوبائی محتسب سے بھی براہ راست شکایت کی جاسکے گی تاہم صوبائی محتسب خواتین کوہراساں کرنے کے واقعے کا ازخودنوٹس بھی لے سکے گا۔ انکوائری اتھارٹی 3 ارکان پرمشتمل ہوگی، انکوائری اتھارٹی شکایت پر3 دن میں فیصلہ کرے گی۔ملازمت کی جگہ پرخواتین کے تحفظ کا ایکٹ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ سے منظوری کی صورت میں سندھ اسمبلی میں ایکٹ لایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题