کراچی میں سٹوریج سلنڈر کا دھماکہ3افراد جاں بحق،8زخمی

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

کراچی (یواین پی)کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں سٹوریج سلنڈر کے دھماکے میں تین شخص جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دھماکا سٹوریج ٹینک میں حادثاتی طور پر گیس بھرنے سے ہوا۔
ایس ایس پی شیزار نذیر کے مطابق دھماکہ شیریں جناح کالونی میں شیرے کے سٹوریج ٹینک میں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 8 میں سے 3 افراد کو سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme