تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا سمیر صدیق کا قاتل 36 گھنٹوں میں گرفتار

Published on September 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 66)      No Comments

سیری(یو این پی )تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا سمیر صدیق کا قاتل 36 گھنٹوں میں گرفتار، قاتل نے اقبال جرم کر لیا آلہ قتل برآمد، عوام علاقہ کا ایس پی کوٹلی، ایس ایچ او کھوئی رٹہ اور ٹیم کو خراج تحسین، قاتل کے اقبال جرم کے بعد ایس پی کوٹلی کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل نے ہمراہ ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مورخہ 06 ستمبر 2023 بوقت شام ساڑھے 6 بجے چوہدری شہزاد ایڈووکیٹ نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ بمقام بروٹھ کسی نامعلوم شخص کی نعش کھیت میں پڑی ہے نعش گلی سڑی اور ناقابل شناخت ہے جس کا صرف ڈھانچہ باقی ہے اطلاع پر نعش کو ہسپتال لایا گیا جس کی شناخت محمد سمیر ولد صدیق قوم جاٹ عمر تقریبا 33 سال ساکن بروٹھ ہوئی پوسٹ مارٹم کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالہ کیا گیا بعد شناخت مقتول کے والد مسمی محمد صدیق تحریری رپورٹ پر مقدمہ علت نمبر 213/23 مورخہ 06 ستمبر 2023 درج رجسٹر کیا گیا اور حسب ہدایت انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے مختلف مشتبہ گان کو شامل تفتیش کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی راقم نے بھی رات کو ملزم نوید ولد بشیر قوم بھٹی ساکن بروٹھ و دیگر مشتبہ گان سے دریافت کی اور موقع ملاحظہ کیا بدوران تفتیش ملزم نوید ولد محمد بشیر قوم بھٹی ساکن بروٹھ نے انکشاف کیا کہ اس نے عداوت کے باعث سمیر ولد صدیق کو قتل کیا ہے ملزم نے اپنے انکشاف کے بعد نشاندہی کر کے روبرو ذمہ داران گواہان آلہ قتل موہانی (ڈنڈا نما) مقتول کے جوتے اور پرنہ کی نشاندہی کر کے برآمد کروائے راقم کی براہ راست نگرانی اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آفیسر مہتمم تھانہ پولیس کھوئی رٹہ نے اندھے قتل کا سراغ لگایا سہیل یوسف انسپکٹر ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتہائی محنت سے بہت کم اور ریکارڈ وقت میں انتہائی پروفیشنل پولیس آفیسر ہونے کا ثبوت دیا اور اس اندھے قتل کا سراغ لگایا تمام پہلو پر تفتیش جاری ہے دیگر ملزمان و وقوع میں شامل سہولت کار ثابت ہونے پر انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف اور مقامی پولیس کو شاباش دیتا ہوں اور ان کہ حوصلہ افزائی کے لئے آفسران بالا کو بھی تحریک کی جائے گی جوں جوں تفتیش آگے بڑھے گی تو میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا اس موقع پر مقتول کے ورثاء، معززین علاقہ اور کھوئی رٹہ پریس کلب نمائندگان بھی موجود تھے معززین علاقہ نے ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل، ایس ایچ او کھوئی رٹہ سردار سہیل یوسف اور دیگر اہلکاروں کو اندھے قتل کا سراغ لگانے پر خراج تحسین پیش کیا اور اس شاندار کارکردگی پر پچاس ہزار روپے کا اعلان بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes