حکمرانو ں کا سب کا کچھ تو بیرو ن ملک ہے صر ف حکومت پاکستانی عوام پر ہے: لبنی چوہدری ایڈووکیٹ

Published on August 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

Lubna
لاہور(یواین پی) ایگزیکٹو ممبر پیپلز پار ٹی پنجاب لبنی چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کاایل این جی میں کرپشن کے سکینڈل کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،پانامہ کی کرپشن بھی حکمرانوں کے گلے میں اٹکی ہوئی ہے،ملک سے دولت لوٹ کر باہر کاروبار کرنے والے حکمرانوں کو ملک میں سیاست کرنے کا کوئی حق نہیں ہے حکمرانوں کی اولادیں باہر ہیں ان کے کاروبار باہر ان کے ڈاکٹر باہر ہیں ایسے لگتا ہے جیسے حکمرانوں کے اپنے ملک پر اعتبار ہی نہیں ہے ملک سے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک لے جانے والے حکمران ملک سے مخلص نہیں ہوسکتے کرپشن اور دہشتگردی کی وجہ سے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے عوام دہشت گردی اور بے روزگاری کی وجہ سے حکمرانوں سے مایوس ہوچکے ہیں حکمرانوں نے آ ئی ایم ایف سے قرضے لے کر آنی والی نسلوں کے گلے میں بھی غلامی اور قرضے کی زنجیروں میں جگڑ دیا ہے ،قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ ملک اس لیے آزاد نہیں کروایا تھا کہ ملک میں کرپشن اور لوٹ کھسوٹ ہو بلکہ آزادی حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ہر آدمی اپنی مرضی سے اپنی زندگی گزار سکے لوگوں کو اپنے ملک میں روزگار ،تعلیم ،صحت ، انصاف اور تحفظ مل سکے ملک موجودہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج ڈاکٹر استاد ، مزدور ، کسان ،مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ،بچے ،بوڑھے ،اندھے ،گونگے ،بہرے جوان سراپا احتجاج ہیں اور حکمران انکی آواز دبانے کے لیے پولیس سے ان پر لاڈھیاں برسا رہے ہیں اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے لوگوں کوقتل کروایا جارہا ہے ،لوگ انصا ف کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا عوام کو حکمرانوں کے خلاف سڑکوں پر نکلنا ہو گا اور کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہو گی

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes