چین میں اٹھارویں عالمی آبی کانفرنس کا آغاز

Published on September 13, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 247)      No Comments

کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور 130 سے زائد عالمی تنظیموں کی شر کت
بیجنگ (یواین پی)اٹھارویں عالمی آبی کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو گئی ہے۔ کانفرنس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 600 بین الاقوامی نمائندوں، 130 سے زائد بین الاقوامی تنظیموں اور پانی سے وابستہ اداروں اور تقریباً 700 گھریلو آبی تحفظ کی صنعت کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق یہ پہلا موقع ہے کہ چین میں ورلڈ واٹر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کانفرنس کا موضوع “پانی سب کے لیے: انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی” ہے۔ کانفرنس میں چین کی جانب سے تحفظ آب سے متعلق تصورات اور پانی کے انتظام میں حاصل شدہ کامیابیوں کا اشتراک کیا جا رہا ہے جس سے عالمی آبی گورننس میں مدد ملے گی، یہی وجہ ہے کہ اس سرگرمی کو غیر ملکی نمائندوں کی جانب سے نمایاں توجہ ملی ہے۔غیر ملکی ماہرین کے خیال میں چین نے بڑے آبی منصوبوں کے حوالے سے جدید نقطہ نظر اور پانی کے سماجی انتظام میں کامیاب تجربات کیے ہیں۔ چین اس تجربے کو بین الاقوامی سطح پر بانٹ سکتا ہے اور اپنی جدید ٹیکنالوجیز کا اشتراک کر سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题