ایشیا کپ: سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں پانچ تبدیلیاں

Published on September 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

کولمبو(یوا ین پی)ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔کولمبو میں سری لنکا کے خلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ زمان خان کا ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو ہوگا۔ انہیں نسیم شاہ کی جگہ ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔محمد حارث، سعود شکیل، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر کو بھی پلیئنگ الیون شامل کیا گیا ہے جبکہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، محمد رضوان، امام الحق، شاہین آفریدی اور افتخار احمد شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes