چیرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان

Published on March 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

6
کراچی(یوا ین پی)بحریہ ٹاؤن کے چیرمین ملک ریاض نے کراچی کی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہر کی صفائی کے لیے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیں گے۔میڈیا کے مطابق بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کراچی صفائی مہم کا حصہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کو صفائی کی خود پیش کش کی اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بھی درخواست کی کہ ہمیں بتایا جائے شہر میں کہاں کہاں صفائی کروانی ہے تاکہ ہماری ٹیمیں وہاں جاکر صفائی کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ٹیمیں تیار ہیں صرف حکومت سندھ کے جواب کا انتظار ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题