خاتون ریسلر آپے سے باہر، ٹرپل ایچ کو تھپڑ رسید کردیا

Published on February 9, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 270)      No Comments

واشنگٹن (یواین پی) امریکا میں معطلی پر خاتون ریسلر آپے سے باہر ہوگئی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار ٹرپل ایچ کو خاتون ریسلر بیکی لنچ نے تھپڑ مار دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار ٹرپل ایچ کو خاتون ریسلر بیکی لنچ نے تھپڑ مار دیا،یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرپل ایچ ڈبلیو ڈبلیو ای کے عہدیدار کی حیثیت سے رنگ سائڈ پر موجود تھے, ریسلر کی جانب سے یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسٹیفنی میکموہن نے بیکی لنچ کو معطل کیاکیونکہ وہ اپنی انجری کے علاج کیلئے ڈاکٹر کے پاس جانے کو تیار نہیں ہوئیں,معطلی کا اعلان سن کر بیکی لنچ نے ٹرپل ایچ سے کوئی بات کئے بغیر اسے تھپڑ دے مارا جس کی ٹرپل ایچ سمیت کسی کو توقع نہیں تھی.ٹرپل ایچ کا کہنا تھا کہ بیکی لنچ طبی امداد لینے سے گریز کررہی ہیں کیونکہ وہ ریسل مینیا میں رو¿نڈا راسی کے مدمقابل آنے کے خیال سے خوفزدہ ہیں۔یہ 2 روز کے دوران بیکی لنچ کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ای عہدیداروں پر دوسرا حملہ تھا، اس سے قبل بیکی لنچ نے کمپنی کی چیف برانڈ آفیسر اسٹیفنی میکموہن پر حملہ کیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes