فیصل آباد، بااثر افراد کا 14 سالہ لڑکے پر بہیمانہ تشدد، ملزمان گرفتار

Published on October 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 163)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)سی پی او فیصل آباد نے بااثر افراد کی جانب سے 14 سالہ لڑکے کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے پرنوٹس لے لیا، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ مامونکانجن کے علاقہ 497 گ۔ ب میں انسانیت سوز واقعہ میں بااثر افراد شہزاد، علی اور اللہ دتہ نے دسویں کلاس کے 14 سالہ طالب علم حسن کو اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے مغوی لڑکے کو نا معلوم مقام پر لیجا کر اس پر تشدد کیا اور زبردستی زمین پر ناک رگڑوا کر اس کی وڈیو بناتے رہے،ملزمان نے انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ مامونکانجن پولیس نے متاثرہ بچے کے والد محمد بخش کی درخواست پر 4 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 740/23 درج کرکے 2 ملزمان علی رضا اور عثمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس شہزاد جاوید نے بتایا کہ تھانہ مامون کانجن میں 14سالہ نوجوان پر تشدد کرنے اور ویڈیو بنانے کے معاملہ پر سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے نوٹس لے کر ایس پی صدر ڈویژن شمس الحق سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے 2 نامزد ملزمان علی رضا اور عثمان کو گرفتارکر لیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme