فیصل آباد،کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کے لیے 3 سے5 مرتبہ آبپاشی کی سفارش

Published on October 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 79)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے کینولا اقسام کی بہتر پیداوار کیلئے آبپاش علاقوں میں تین سے پانچ مرتبہ آبپاشی کی سفارش کی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ کاشتکار پہلا پانی اُگاؤ کے 30دن بعد، دوسرا پھول نکلنے کے وقت اور تیسرا پھلیاں بننے کے قریب ہلکی مقدار میں دیں اور شدید کورے کی صورت میں بھی ہلکی آب پاشی کریں اسی طرح رایا انمول کی صورت میں پہلا پانی ہر صورت میں کاشت کے 15سے20دن کے اندر لگائیں ورنہ بعد میں اُگنے والے پودے بیک وقت نہیں پک سکیں گے۔توریا کو پہلا پانی 20سے25دن بعد لگائیں تاہم ڈی جی ایل کیلئے 3سے4پانی کافی ہوتے ہیں جن میں سے پہلا پانی اُگاؤ کے 35دن بعد،دوسراپانی پھول آنے پراورتیسرا پانی پھلیاں بننے پردینا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار فصلوں کو بیماریوں سے محفوظ کرنے کیلئے بیج کو سرائیت پذیر پھپھوندی کش زہر بھی لگائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes