ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ٹھٹھہ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، ضلع میں جاری پولیو مہم کا جائزہ

Published on October 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ نے ضلع میں جاری انسداد پولیو مہم کی نگرانی کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے پولیو ٹیموں کی موجودگی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا – اس موقع پر انہوں نے مختلف پولیو مراکز اور ٽرانزسٽ پوائنٽس پر موجود پولیو ٹیموں کے ورکرز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ سچائی ایمانداری اور نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پانچ سال تک عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلانے سے رہ نہ جائے اور مہم کو سو فیصد کامیاب بنا کر مستقبل کے معماروں کو ہمیشہ کیلئے معذوری سے بچایا جا سکے – ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہم سب کو ملکر بڑہ چڑہ کر حصہ لینا چاہیے تاک ہمیشہ کیلئے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ کیا جا سکے-

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题