جڑی بوٹیو ں سے نیہائے پوٹینٹائزرتک کا سفر

Published on October 11, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

تحریر۔۔۔ڈاکٹر قاسم فتیانہ
آپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، اے آئی یا مصنوعی ذہانت یا مشینی ذہانت کا نام یقیناَ سناہو گا!!!اگرچہ مشینیں انسان کی بنائی ہوتی ہیں مگر ان کی یاد داشت حضرت انسان سے کہیں زیادہ ہے اور اس یاد داشت کی پراسیسنگ انسان سے کئی ہزار گنا تیزہوتی ہے۔ مثال کے طور پر ایک مشین کو کمپیوٹر کو یا کسی ایپ کو ساری دنیا کے ممالک کے دارالخلافہ کے نام بتا دیئے جائیں، صدور و وزرائے اعظم کے نام بتا دیئے جائیں تو وہ مشین ایک بار میں ہی یاد کر لے گی اور اگر یہی معلومات جو کسی انسان نے اس مشین کو فیڈ کی ہیں ایک گھنٹے یا ایک دن یا دو دن بعد پوچھیں تو وہ سب معلومات خود فیڈ کرنے کے باوجود درست نہیں بتا سکے گا جب کہ مشین سے جتنی بار بھی پوچھیں گے ہر بار درست اور انسان سے کئی گنا جلد اور تیزی سے بتائے گی۔ایک وقت تھا جب دوائیں بنانے کے لئے جنگل سے جڑی بوٹیاں چن کے لانا پڑتی تھیں مگر اب نھیں، پھر ایک وقت آیا جڑی بوٹیاں بازار سے ملنے لگیں مگر شک کا عنصر رہتا تھا کہ شاید جس وقت پر پودے کو دوا کے لئے کاٹنا درکار تھا اس وقت کاٹا کیا ہوگا پہلے یا کچھ بعد، پھر بھی آسانی کو سامنے رکھتے ہوئے پودے پنسار کی دوکان سے لے لئے جاتے اور بالآخر نتائج ٹھیک ملنے پر پنسار کی دوکانوں پر بھروسہ کیا جانے لگا پھر اس سے بھی بات بڑھی اور بنی بنائی دوائیں ملنے لگ گئیں شک کا عنصر پھر موجود تھا کہ کیا پتہ مطلوبہ دوا میں مطلوبہ معیار اور مطلوبہ مقدار ڈالی گئی ہو گی یا نہیں مگر جب درست نتائج ملے تو ٹرسٹ بلڈ اپ ہو گیا اور دواساز کمپنیاں مل کے ایک باقاعدہ صنعت متعارف کرانے میں کامیاب ہو گئیں۔ اب بات اس سے بھی آگے چل نکلی ہے جب میں نے نیہائے پوٹینٹائزر متعارف کرانا چاہا تو ایک طوفان خوش تمیزی نے میرا کھلے بازوؤں اور گرم جوشی کے ساتھ استقبال فرمایا مگر مجھے یقین تھا میرے ریسرچ پراڈکٹ میں جان ہے یہ لوگ ابھی جانتے نہیں۔
سب سے پہلے جس عظیم شخص نے مجھ پر اعتماد کیا ان کا نام رانا نقشبند ہے آپ کا تعلق فیصل آباد شہر سے ہے آپ اپنے سٹڈی فیلڈ میں ماشاء اللہ پی ایچ ڈی سکالر ہیں آپ نے سب سے پہلے مجھ سے نیہائے پوٹینٹائزر مشین خریدی میں ان کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتا ہوں۔اسکے بعد کچھ دوست میری مخلصانہ دعوت پر دوائیں میرے کلینک میں آ کے بنا کے لے گئے جب انھیں درست نتائج ملے تو وہ بھی نیہائے پوٹینٹائزر کے خریدار بن گئے۔اب بہت سارے لوگ ان کامیاب استعمال کنندگان سے مشاورت کے بعد اور کچھ سوشل میڈیا پر کامیاب اور خوش استعمال کنندگان کے مثبت کومنٹس سے متاثرہوکرنیہائے پوٹینٹائزر براڈکاسٹر آٹو ریپرٹرائزر بمع نیومرالوجی فیچر مشین کے خریدار بن جاتے ہیں۔
ویسے ایک بات بتا دوں آپ دوستوں کو کہ میری جگہ شاید کوئی اور شخص ہوتا تو نیہائے مشین کا پراجیکٹ ترک کر چکا ہوتا کیونکہ منفی کومنٹنگ شایدہی کوئی برداشت کر پاتا مگر مجھے اللہ پاک کی ذات اور اس کے عطا کردہ علم پر یقین تھا اور کامیاب تجربات کرنے کے بعد ہی میں نے اس کو پبلک کیا تھا اندر اور باہر الحمدللہ ثم الحمدللہ سچ تھا تو اب الحمدللہ کامیابی سے نیہائے مشین کا پراجیکٹ چل پڑا ہے جس سے کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کلینک میں چند سیکنڈز میں کوئی بھی سنگل یا کمبی نیشن ہومیوپیتھک، الیکٹروہومیوپیتھک، بائیوکیمک، بیچ فلاور ریمیڈی نہ صرف دو سیکنڈز میں بنا سکتا ہے بلکہ تین سیکنڈز میں کرہ ارض پر کہیں بھی موجود اپنے مریض تک دوا کی شفائی توانائی براڈکاسٹ کر کے اسے شفایاب بھی کر سکتا ہے۔اگر کسی کیس کی ریپرٹرائیزیشن مشکل اور پیچیدہ ہے تو صرف پانچ سیکنڈز میں اس کیس کو آٹو ریپرٹرائز کر کے اس کی مطلوبہ ریمیڈی بنا کے اسے شفا سے ہم کنار کر سکتا ہے اس کے ساتھ علم الاعداد سے تعلق رکھنے والے دوستوں کے لئے خصوصی طور پر اور علم الاعداد سے کم دلچسپی رکھنے والے دوستوں کے عمومی طور پر یہ مشین اور اس کی موبائل ایپ ایک حیرت کدہ سے کم نہیں ہے۔ میرا یہ ہومیو اور الیکٹروہومیوپیتھک ڈاکٹرزسے وعدہ اور دعویٰ ہے کہ نیہائے پوٹینٹائزر براڈکاسٹر آٹو ریپرٹرائزر مع نیومرالوجی فیچر مشین کی موجودگی میں انہیں مارکیٹ سے کسی دوا لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme