ایف یو جے کے زیراہتمام سوئمنگ کیمپ اور مینگو پارٹی کا انعقاد

Published on June 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 667)      No Comments

Photo Set
فیصل آباد(یواین پی)مصروف ترین طرززندگی اور ذہنی تھکن سے چور شعبہ صحافت کیلئے غیر سیاسی ماحول بھی انتہائی ضروری ہے۔ سوئمنگ کیمپ اور مینگو پارٹی جیسے یادگار لمحات کا انعقاد آئندہ بھی ہوتا رہے گا۔ ان خیالات کااظہارسمندری روڈ فارم ہاؤس میں صحافیوں کے سوئمنگ کیمپ کے موقع پر صدر ایف یوجے سجاد حیدر منا، جنرل سیکرٹری شفقت حمید سندھو، جے یوآئی س کے جنرل سیکرٹری قاری عبیداللہ گورمانی، رئیل اسٹیٹ ڈویلپر سید صفدر شاہ، حیدر شاہ ،فنانس سیکرٹری ایف یو جے سید ذکراللہ حسنی ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کے نومنتخب عہدیداران، ممبران ایگزیکٹو کونسل، فوٹوگرافرز،نیوز کیمرہ مین اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جن میں حامد رفیق، نسیم شاہ، شہزاد بیگ، میاں سلیم شاہد، مرزا نعیم بیگ، خلیل بزمی، الحاج ابراہیم، احتشام شامی، محمد شاہد، آفتاب نواز، شاہد ارشد،محمد اشفاق مغل،چوہدری محمد طیب، حاجی تنویر،جمشید ایوب، دلبر خان، میاں طارق، لقمان،مرزا شفیق بیگ، مرزا محمود بیگ، ضیاء اللہ ناصر بٹ، رانا محمد افضل سمیت دیگر احباب بھی شامل تھے۔ شہر سے دور پرسکون ماحول میں صحافی شدید گرم دوپہر میں ٹھنڈے پانی میں کافی دیر تیراکی سے لطف اندوز ہوتے رہے ۔بعد ازاں مینگو پارٹی اور دوپہر کے کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔صنعتی گروپس سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایسے پروگرام سماجی رابطے میں بہتری اور موسم کی شدت کو کم کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ تفکرات وحادثات سے الگ تھلک پرسکون ماحول آئندہ دنوں میں زیادہ کام کرنے کیلئے موزوں ہوتا ہے۔ صحافیوں کیلئے ایسے ایونٹس ہمیشہ یادگار رکھے جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes